قواعد و ضوابط برائے دارالاقامہ ( ہاسٹل)

  • دار الاقامہ میں رہنے والے ہر طالبعلم پر اپنے کمرہ اور سامنے برآمدہ کی صفائی ہر دوسرے روز لازم ہے۔
  • کمرہ رہائش کا انتخاب مشرف دار الاقامہ کے حکم پر ہوگا، خود کسی کمرہ میں رہائش کی اجازت نہیں ۔
  • اپنے کمرہ کے علاوہ کسی دوسرے کمرہ میں سونا قطعا منع ہے، مسجد میں ہونا مشرف کے اجازت سے ہوگا۔
  • ہر طالبعلم کمرہ میں اپنی قیمتی اشیاء کی حفاظت خود کریں ، بصورت دیگر ادارہ ذمہ دار نہ ہوگی۔
  • دار الاقامہ میں مقیم طلباء کے لئے عصر سے مغرب کی درمیانی وقت کے علاوہ کسی بھی وقت باہر جانے کے لئے مشرف سے اجازت لینا ہوگی۔
  • کمرہ یا برآمدہ کے دیواروں پر کسی قسم کی لکھائی قطعا ممنوع ہے، البتہ خوبصورت چارٹ مشرف کی اجازت پر آویزان کر سکتا ہے۔
  • ہر طالبعلم پر مطالعہ کے محدود وقت کے فورا بعد اور قیلولہ کے مقررہ اوقات میں سونا لازم ہے۔
  • کمر ہ سے نکلتے وقت لائٹ اور پنکھا بند کرنا لازم ہے ،بصورت دیگر جرمانہ عائد ہوگا۔
  • کمرہ میں بیگ بستر تکیہ اور اپنی درسی کتب کے علاوہ وزنی اشیاء رکھنا ممنوع ہے۔
  • ہر طالبعلم پر سالانہ چھٹیوں میں اپنا مکمل سامان گھر لے جانے کا پابند ہوگا یا مشرف دارالاقامہ کےحوالہ کرے گا۔
  • جمعہ کے دن دار الاقامہ میں مغرب سے پہلے حاضر ہونا لازمی ہے،
  • مطالعہ مراجعہ ، اور درسی اوقات کے دوران دار الاقامہ میں آنا قطعا منع ہے۔

 

قواعد وضوابط برائے دار الاقامہ ( ہاسٹل ) طالبات

    1. مدرسہ میں رہنے والے ہر طالبہ پر اپنے کمرہ اور سامنے برآمدہ کی صفائی ہر دوسرے روز لازم ہے۔
    2. کمر و رہائش کا انتخاب نگران معلمہ کے حکم پر ہوگا، خود کسی کمرہ میں رہائش کی اجازت نہیں ۔
    3. اپنے کمرہ کے علاوہ کسی دوسرے کمرہ میں سونا قطعا منع ہے، مسجد میں سونا نگران معلمہ کے اجازت سے ہوگا۔
    4. ہر طالبہ کے لئے مخصوص صندوق میں اپنی قیمتی اشیاء کی حفاظت خود کریں، بصورت دیگر ادارہ ذمہ دار نہ ہوگی۔
    5. کمرہ یا برآمدہ کے دیواروں پر کسی قسم کی لکھائی قطعا ممنوع ہے ، البتہ خوبصورت چارٹ نگران معلمہ کی اجازت پر آویزان کر سکتی ہے۔
    6. ہر طالبہ پر مطالعہ کے محدود وقت کے فورا بعد اور قیلولہ کے مقررہ اوقات میں سونا لازم ہے۔
    7. کمرہ میں بستر ، تکیہ اور اپنی درسی کتب کے علاوہ بیگ اور روز نی اشیاء رکھنا ممنوع ہے۔
    8. ہر طالبہ سالانہ چھٹیوں میں اپنا مکمل سامان گھر لے جانے کی پابند ہوگی۔
    9. رہائشی طالبات پر جمعہ کے دن مدرسہ میں مغرب سے پہلے حاضر ہونا لازمی ہے۔
    10. مطالعہ مراجعہ ، اور درسی اوقات کے دوران اپنے رہائشی کمرہ میں آنا قطعا منع ہے۔

سہولیات

    • مدرسین کے لئے علاج معالجہ اور رہائش۔
    • طلباء وطالبات کے لئے رہائش اور 3 وقت کا کھانا مفت۔
    • مطالعہ کے لئے لائبریری کا قیام۔
    • طلباء کے لئےنصاب تعلیم کی اکثر کتب مفت مہیا کرنا۔
    • ذہین طلباء امتحانات میں پوذیشن لینے پر انعامات دینا۔
    • غریب ونادار طلباء کا علاج ومعالجہ کرنا۔
    • عوام الناس کے مسائل کو قرآن وسنت کی روشنی میں حل کرانے کے لئے دارالافتاء کا قیام۔
arالعربية