بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

تعارف جامعہ عربیہ

دارالتفسیر جامعہ عربیہ سیفن کوہاٹ روڈ پشاور خیبر پختون خواہ پاکستان میں مسلک اہل حدیث کی ایک فعال، غیر سرکاری، دینی اور علمی ادارہ ہے۔جس کی بنیاد 1992 میں شیخ القرآن سید عبدالسلام رستمی رحمہ اللہ نے رکھی، جو اپنے نصاب تعلیم، نظم و نسق اور تربیت کے اعتبار سے ایک امتیازی حیثیت رکھتا ہے۔

جامعہ کابلڈنگ  دو منزلہ 24 کمرے،جامع مسجد برائے حضرات، مدرسہ للبنات 14 کمرے،مسجد برائے خواتین،2 دفاتر برائے مدیر وناظم،9 مکانات برائے مدرسین، لائیبریری، مہمان خانہ، سٹور، باورچی خانہ (مطبخ) پر مشتمل ہے۔

جامعہ کی رجسٹریشن

دارالتفسیر جامعہ عربیہ، حکومتِ پاکستان کے قانونی ضوابط کے مطابق ایک رجسٹرڈ ادارہ ہے، جس کا رجسٹریشن نمبر وفاقی وزارت تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت  اسلام آباد کی طرف سے (28758/12325-DGRE/MOfEPT)ہے۔  اور وفاق المدارس السلفیہ پاکستان کی طرف سے رجسٹریشن نمبر(100333) ہے۔  

اساتذہ کرام

جامعہ کے مختلف شعبوں میں اس سال (1444ھ-2023ء) اساتذہ اور معلمات کی تعداد 25تک پہنچ گئی ہے، جس میں حسب ضرورت اضافہ ہوتا رہتا ہے، دیگر عملہ اس کے علاوہ ہے جس کی تعداد تقریباً 8 ہے، ان اساتذہ میں اکثریت ان حضرات کی ہے جو شیخ القرآن  رحمہ اللہ کے شاگرد ہیں  اور ملک کے اعلی دینی جامعات سے فارغ التحصیل ہیں۔

طلبہ کی تعداد

جامعہ میں اس وقت 1444ھ(2023ء) میں تقریباً 530طلبہ و طالبات تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

دارالتفسیر جامعہ عربیہ رستم مردان

 تعارف مدیر جامعہ

شیخ القرآن

مولانا سید عبدالبصیرمدنی

arالعربية