شعبہ ناظرہ وتحفیظ القرآن الکریم( للبنین)

قرآن کریم دین اسلام کی اساس ہے۔ جامعہ عربیہ سیفن کوہاٹ روڈ پشاور میں قرآن مجید ناظرہ اور حفظ کی تعلیم کا اعلیٰ پیمانے پر انتظام کیا گیاہے بلکہ شہر کے مختلف علاقوں میں بھی جامعہ کی طرف سے مکاتبِ قرآنیہ (شاخ)قائم کئے گئے ہیں۔ جن کی دیکھ بھال، سرپرستی بھی جامعہ کی طرف سے کیا جاتاہے۔

ان مکاتب میں تعلیم قرآن حاصل کرنے والے مسلمان بچے، بچیوں کی تعداد الحمدللہ تقریباً چارہزار ہے اور ان میں تقریباً ایک سو بیس اساتذہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔

شرائط داخلہ برائے شعبہ حفظ

٭ داخلہ کے وقت عمر ۶ سے کم اور ۹ سال سے زائد نہ ہو ۔

٭ درخواست ِ داخلہ کے ساتھ نادراکا ب فارم اور ایک عدد تصویر لازمی منسلک کریں۔

٭ یہ داخلہ تکمیل حفظ القرآن الکریم تک کے لئے ہے، اس لئے ۶ سال کی عمر طالب علم کا ، سمجھنے ، سیکھنے بالخصوص ذہنی سطح ویادداشت جیسی صلاحیتوں کا جائزہ ہوگا اور ۶ سال سے زائد عمر کا سابقہ تعلیم کا جائزہ ہوگا۔

٭ داخلہ کے خواہشمند طلباء جائزے میں کامیابی کے بعد بشرط گنجائش داخلہ کے مستحق ہوں گے۔

٭ داخلہ فارم یہاں سے بھی ڈاونلوڈ کرسکتے ہیں۔

٭ درجہ ناظرہ و حفظ میں داخلہ غیر رہائشی ہوگا۔

موانع داخلہ

  • جس طالب علم کے سر کے بال یا داڑھی اور وضع قطع شرعی لحاظ سے مشتبہ ہو اس کو داخلہ فارم نہیں دیا جائے گا۔
  • جس طالب علم کے بارے میں ’’مسلک اہل سنت والجماعت‘‘ میں شکوک و شبہات پیدا کرنے کا یقینی علم ہوجائے گا اس کو داخلہ نہیں دیا جائے گا۔
  • نیز جس طالب علم کے بارے میں بدعقیدگی یا کسی سیاسی جماعت سے عملی تعلق کا شبہ ہوگا جدید ہونے کی صورت میں اس کا داخلہ نہیں ہوگا اور قدیم ہونے کی صورت میں بھی اس کا داخلہ متعلقہ اساتذہ اور قیم صاحبان کی رپورٹ پر موقوف رہے گا۔
  • سالانہ امتحانات سے کلی یا جزوی طور پر بلا اجازت غیر حاضر رہنے والے طالب علم کو داخلہ نہیں دیا جائے گا۔
  • جو طلبہ خلافِ شرع امور کے مرتکب رہے ہوں یا ان سے جامعہ عربیہ کے کسی ضابطہ کی خلاف ورزی کی شکایت رہی ہو اور تنبیہ کے باوجود انہوں نے پرواہ نہ کی ہو ان کو داخلہ فارم نہیں دیا جائے گا، الا یہ کہ متعلقہ اکثر اساتذہ اور قیم صاحبان ان کی کوئی خصوصی سفارش کریں اور آئندہ کیلئے اصلاح کی امید دلائیں۔
urاردو