معلوماتی لنکس

شعبہ تفسیر القرآن (للبنین والبنات)

  • جامعہ کے نمایا ں خصوصیات میں سے 45 روزہ دورہ تفسیر القرآن الکریم ہے جو کہ بانی جامعہ شیخ القرآن سید عبدالسلام رستمی رحمہ اللہ نے 55 سال مسلسل پڑھایا۔ دورہ تفسیر ماہ شعبان کے 5 تاریخ سے شروع ہوتا ہے جو کہ 25 رمضان المبارک تک جاری رہتا ہے۔  جس میں کثیر تعداد میں طلباء وطالبات شرکت کرتے ہیں ۔ جس کے لئے باقاعدہ دفتر جامعہ میں داخلہ لیا جاتا ہے۔

    درس قرآن کا دورانیہ صبح 7 بجے سے دوپہر1:00 بجے تک ہوتا ہے۔

    تدریس کی یہ ذمہ داری شیخ القرآن رحمہ اللہ کے فرزند مولانا عبدالبصیر مدنی، اور جامعہ کے شیخ الحدیث مولانا عنایت الرحمن ادا کرہے ہیں ۔

    سند کے حصول کے لئے 20 رمضان کو طلباء وطالبات سے امتحان لیا جاتا ہے۔80 فیصد نمبر حاصل کرنے والے امیدوار کو سند تفسیر دیا جاتا ہے۔

    دارالتفسیر جامعہ عربیہ سیفن پشاورمیں نافذالعمل شرعی علوم پر مشتمل درسِ نظامی کانصابِ تعلیم

urاردو